Live Updates

تحریک تحفظ حر مین شریفین کا عمران خان کے کشمیر تقسیم فارمولے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، تحریک انصاف کے سربراہ سے فوری کشمیری اور پاکستانی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ہر پاکستانی پر لازم ہے وہ کشمیریوں کی مکمل حمایت کر ے، امیر تحریک علامہ زبیر ظہیراور دیگر مقررین کا مظاہرین سے خطاب

پیر 15 فروری 2016 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) تحریک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں کارکنوں کا عمران خان کے کشمیر تقسیم فارمولے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘عمران خان سے فوری طور پر کشمیری اور پاکستانی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ سوموار کے روز تحریک تحفظ حر مین شریفین پاکستان علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں گلبر گ میں ہونیوالے مظاہرے میں جے یوآئی (ف)کے سیف الدین سیف جے یوپی اہلسنت کے مر کزی صدر علامہ حسین احمد اعوان مولانا محمد آصف ربانی مولانا عبد الستار نیازی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن کشمیر کی تقسیم نا منظور اور عمران خان معافی مانگوں کے نعرے درج تھے اس موقعہ پر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ نہ صرف کشمیری اور پاکستانی عوام سے معافی مانگے بلکہ اپنے بیان کی وضاحت بھی کر یں ورنہ ہمارا انکے خلاف ہر سطح پر احتجاج جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے اس لیے ہر پاکستانی پر لازم ہو چکا ہے کہ وہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک کو مکمل سپورٹ کر یں اور ہم بھارت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بندکر یں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جا ئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات