پولیس نے راہگیروں کواسلحے کے زورپرلوٹنے والے ڈکیتوں کی جوڑی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا
گرفتار خاتون فضہ بٹ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کر چکی ہے ،نشے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے وارداتیں شروع کیں
پیر 15 فروری 2016 20:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سبزہ زار پولیس نے راہگیروں کواسلحے کے زورپرلوٹنے والے ڈکیتوں کی جوڑی کورنگے ہاتھوں پکڑ کر نقدی ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا ،گرفتار خاتون فضہ بٹ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کر چکی ہے اور اس نے نشے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کر دیں ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان فضہ بٹ اور اپنے منہ بولے بھائی شہزاد کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کرتی ۔
شہزاد کے خلاف مختلف تھانوں میں چالیس سے زائد مقدمات درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق نوناریاں چوک رستم پارک کی رہائشی فضہ بٹ نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہے اور اسے اس دوران نشے کی لت بھی پڑ گئی ۔اخراجات پورے نہ ہونے پر اس نے اپنے منہ بولے بھائی شہزاد کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی وارداتیں شروع کر دیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی،دوپستول بیس گولیاں اور موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.