پشاور،ترقی پانے والے 105فی میل پرائمری سکول ٹیچرز تاحال تنخواہوں سے محروم

محکمہ تعلیم نوشہرہ کے حکام سے نئی تنخواہوں کی جلد از جلد ریلیز کا مطالبہ

پیر 15 فروری 2016 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نوشہرہ کے آفس آرڈر نمبر 989-95/DEO/Fمورخہ 23مئی 2015 کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے تحت BS-12سے BS-14 میں ترقی پانے والے 105فی میل اساتذہ نے پی ٹی آئی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کے سست روی کے باعث وہ ابھی تک نئی تنخواہ کی اجراء سے محروم ہیں۔

لہذا ان کو ترقی کے بعد نئے پے سکیل کے مطابق تنخواہیں اور بقایا جات ادا کیے جائیں۔ فی میل اساتذہ نے کہا ہے کہ انہوں نے تمام ضروری دستاویزات اور سروس بک مطلقہ حکام کے حوالے کیں۔ مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ لہذا ان کو ترقی کے بعد نئے پے سکیل کے مطابق تنخواہیں جلد از جلد ادا کئے جائیں۔ واضح رہے کہ ان میں اکثر اساتذہ دور دراز سکولوں میں تبدیل کئے گئے ہیں جنکے ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ کے مد میں خرچ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے خصوصی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ضلعے کے خواتین کے جائز مطالبے پر ہمدردانہ غور کرکے مطلقہ حکام کو نئے پے سکیل کے اجراء اور بقایا جات کی ادائیگی کے احکامات صادر کرکے ان کے درینہ مطالبہ کو پورا کرینگے۔تاکہ وہ پوری دلجمعی اور لگن سے قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :