ساگا کپ 2016ءکا آغاز سٹیگ کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگیا‘ لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں کے درمیان 40 اوورز کے اس ایونٹ کا افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیمز ڈویلپمنٹ ایزد حسین سید نے کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 18:27

ساگا کپ 2016ءکا آغاز سٹیگ کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگیا‘ لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) ساگا کپ 2016ءکا آغاز سٹیگ کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگیا۔ لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں کے درمیان 40 اوورز کے اس ایونٹ کا افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیمز ڈویلپمنٹ ایزد حسین سید نے کیا۔ اس موقع پر ساگا سپورٹس کے جنرل مینجر فرخ ربانی، ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باﺅلر محمد آصف ،ناصرجمشید اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایزد حسین سید کا کہنا تھا کہ ساگا سپورٹس نے کلب کرکٹ میں چالیس اوورز کا ٹورنامنٹ منعقد کروا کر بہت اچھا کام کیا۔ ساگا سپورٹس کی مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس طرح کے ایونٹس کو بھرپور سپورٹ کرے گا۔ واضح رہے کہ پانچ سال کے وقفہ کے بعد لاہور میں چالیس اوورز کا کلب ایونٹ ساگا سپورٹس نے آرگنائز کیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں سٹیگ کرکٹ کلب نے پنڈی جمخانہ کو 80 رنز ہرا کر افتتاحی میچ جیت لیا۔سٹیگ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ ذیشان علی 54 اور کامران افضل 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پنڈی جمخانہ کی طرف سے ندیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پنڈی جمخانہ کی ٹیم جواب میں 163 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ طارق نواز 31 ،ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سٹیگ کی طرف سے حیدر علی نے تین اور ذیشان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیگ کے ذیشان علی کو آل راﺅنڈ کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

ساگا کپ 2016ءکا آغاز سٹیگ کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگیا‘ لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں ..