وفاقی دارالحکومت کو سرسبز بنانے کیلئے ایک کروڑ درخت لگانے کا فیصلہ
سی ڈی اے اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط، شجرکاری مہم 7 مارچ سے شروع ہو گی مارگلہ کی پہاڑیوں پر مزید درخت لگائے جائیں گے اور کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر طارق فضل
پیر 15 فروری 2016 18:02
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کو سرسبز بنانے کیلئے سی ڈی اے اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ایک کروڑ درخت لگانے کی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، سی ڈی اے کی شجرکاری مہم 7 مارچ سے شروع ہو گی۔ پیر کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے اسد شاہ نے کئے۔
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آ رہی ہیں، موسم کی خصوصیات کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1960ء میں اسلام آباد کی منصوبہ بندی ایک سرسبز شہر کی حیثیت سے کی گئی جو ابھی تک برقرار ہے۔(جاری ہے)
پاکستان دنیا کے خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں چاروں موسم موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر مزید درخت لگائے جائیں گے اور مارگلہ کی پہاڑیوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے دیگر شہروں اور دنیا کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ سی ڈی اے کی ٹیم نے اس سلسلہ میں لاہور کا دورہ کیا جو کہ خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں، راؤنڈ اباؤٹ، گرین بیلٹس کو مختلف کمپنیوں کو دیا جائے گا تاکہ وہ اسے خوبصورت بنائیں۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے 7 مارچ سے شجرکاری مہم کا آغاز کرے گا جس میں مارگلہ ہلز اور سڑکوں کے ارد گرد درخت لگائے جائیں گے۔ اس میں زندگی کے تمام شعبوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طلباء کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے اسد شاہ نے کہا کہ ان کی کمپنی ملک کو سرسبز بنانے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.