شاہ سلمان مارچ کے وسط میں ماسکو کا دورہ کریں گے،روسی صدارتی ترجمان

میڈیامیں آنے والی خبریں بے بنیاد،شاہ سلمان کے روس دورے کی تاریخ طے نہیں، سعودی وزارت خارجہ

پیر 15 فروری 2016 17:59

شاہ سلمان مارچ کے وسط میں ماسکو کا دورہ کریں گے،روسی صدارتی ترجمان

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے جبکہ روسی ایوان صدرکریملن کے ترجمان نے کہاہے کہ شاہ سلمان مارچ کے وسط میں ماسکو کا دورہ کریں گے،سعودی نیوز ایجنسی نے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں میڈیا میں شاہ سلمان کے دورہ روس کی تاریخ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی تک حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

روس کے خبررساں ادارے نے ماسکو میں صدارتی مشیر یوری اوشاکوو کے حوالے سے بتایا کہ شاہ عبداﷲ مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے،روس اور سعودی عرب شام میں جاری تنازعے میں مخالف امیدواران کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک تیل کے بڑے برآمدی ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں۔سعودی عرب نے حال ہی میں ترکی میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ شام میں داعش کے خلاف اپنے آپریشن میں مزید تیزی لاسکے۔اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اپنے اتحادی بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :