ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان
فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی،ترجمان ایرانی فضائیہ
پیر 15 فروری 2016 17:57
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) ایران نے خانہ جنگی سے تباہ حال عرب ملک شام میں اپنے کٹھ پتلی صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مداخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔
فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی۔ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں تہران کی فوجی مداخلت سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کی براہ راست ہدایات کے عین مطابق ہے۔ شام کے لیے ہماری عسکری خدمات مشاورت کی حد تک ہیں۔ شامی حکومت کیدفاع اور معاونت کیلئے تہران ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.