جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار شہید ایک زخمی

پیر 15 فروری 2016 16:49

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) قبائلی علاقے فاٹا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے تالائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملے میں ملوث شدت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔زخمی اہلکار کو پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا