کہ پی آئی اے ، ریلوے اور سٹیل ملز کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے ،جے یو آئی (نورانی)

پیر 15 فروری 2016 16:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا ہے کہ پی آئی اے ، ریلوے اور سٹیل ملز کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے قومی کمیشن بناکر قومی اداروں کے زوال کا سبب بننے والے افراد کی نشاندہی کی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے داعش کے معاملے میں حکومتی ادارے اور وزراء کنفیوز ہیںآ زاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کا قتل قابل مذمت ہے قطر ایل این جی معاہدہ پر عوام کو اندھیرے میں رکھاگیا ہے ایران سے سستی گیس خریدنے کے بجائے قطر سے مہنگی گیس خریدی جارہی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد حکومت کااصل امتحان ہے گرفتار دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کا عمل تیز کیا جائے کرپشن کا سد باب باتوں کے بجائے عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے مزید کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کونقصان پہنچانا بھارت کا اصل ایجنڈا ہے ملک اشرافیہ کی چراگاہ بن چکا ہے کرپشن اور دہشتگردی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی اداروں کی ناکامی ہے پی آئی اے کی اصل تباہی کا سبب سیاسی مداخلت ہے موروثی جماعتیں ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں لا سکتیں۔

متعلقہ عنوان :