کراچی،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

پیر 15 فروری 2016 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ماڑی پور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا۔ ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے 13 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر چوکی انچارج ماڑی پور کو معطل کر دیا گیا ۔

گرفتار جواریوں سے جوئے اور سٹے کی پرچیوں سمیت چالیس ہزار سے زائد کی رقم برآمد کر لی گئی۔ پریڈی میں پولیس مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کریمینلز گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد ہوئی ۔ پیر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو منشیات فروش دھر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :