ٹنڈوجام، منی ٹرک فرید ایکسپریس کی زدمیں آگیا، 11 افراد جاں بحق ، 4زخمی

پیر 15 فروری 2016 11:14

حیدرآباد/ٹنڈو جام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) ٹنڈوجام کے قریب منی ٹرک فرید ایکسپریس کی زدمیں آگیا ۔ جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے، حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرنیوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا، حادثے میں فرید ایکسپریس کے انجن کو معمولی نقصان پہنچا ، ٹرین کا کوئی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا، حادثے کے بعد ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر ٹرک ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ4 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ، اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ ایک بوگی اور انجن کو نقصان پہنچا ۔ٹرین کو متبادل انجن لگا کر منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :