نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی بارے خبریں غلط ہیں ،ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،حکومتی ترجمان

اتوار 14 فروری 2016 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) حکومتی ترجمان نے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔اتوار کو حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے یہ خبریں غلط ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہو گئے ہیں ان کی تقرری کی سمری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دستخط کر دیئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا ا بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :