Live Updates

(ن) لیگ ملک کو جمہو ری نہیں بادشاہی انداز میں چلا رہی ہے،حکمران غر بت کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پرکام کررہی ہے ‘ حکمران ملک میں کرپشن اور قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں‘ تحر یک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ‘اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ عوامی فلاح وبہبود نہیں حکمرانوں کی کمیشن کا منصوبہ ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرویو

اتوار 14 فروری 2016 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کو جمہو ری نہیں بادشاہی انداز میں چلا رہی ہے ‘حکمران غر بت کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پرکام کررہی ہے ‘ حکمران ملک میں کرپشن اور قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں‘ تحر یک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ‘اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ عوامی فلاح وبہبود نہیں حکمرانوں کی کمیشن کا منصوبہ ہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ جمہو ریت کی باتیں کر تیں ہیں مگر انکا انداز سیاست میں آمرانہ ہے جس میں سیاسی مخالفین کو برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف احتجاج سیاسی مفادات نہیں بلکہ حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار اور عوام کے ساتھ ہونیوالے ظلم کے خلاف احتجاج کرتی ہے حکمرانوں کا منصوبہ غربت ختم کرنا نہیں بڑے منصوبے بنانا اور کمائی کرنا ہے(ن) لیگ کے آنے سے امیر مزید امیر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں مگر تحریک انصاف ملک سے کر پٹ انتخابی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کا تحفظ کیا جاسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات