حیدرآباد، ویگن ٹرین کی زد میں آ‌گئی،11افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 23:34

حیدرآباد، ویگن ٹرین کی زد میں آ‌گئی،11افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14فروری۔2016ء)حیدر آباد میں ٹرین کی ویگن کو ٹکر سے 11افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس اللہ ڈنو ساند ریلوے پھاٹک کے قریب ویگن ٹرین کی زد میں آ گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں 11افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے.ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔