گورنر پر تنقید،13 سالہ عراقی لڑکی کا گھر نذرآتش کردیا گیا ،13 سالہ روان سالم حسین نے ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام کے دوران گورنر بابل پر تنقید کی تھی
اتوار 14 فروری 2016 20:49
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) عراق کے تاریخی وسطی صوبے بابل کے گورنر پر تنقید کی پاداش میں ایک13 سالہ بچی کا گھر نذر آتش کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے وسطی صوبے بابل کے گورنر پر تنقید کی پاداش میں13 سالہ بچی کا گھر نذر آتش کردیا گیا ،اس جرآت مند بچی روان سالم حسین نے گورنر صادق مدلول السلطانی کو ٹیلی ویژن پر ''بابل میں ثقافتی صورت حال'' کے موضوع پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ یہ بات ثابت کریں گی کہ گورنر صاحب نے صوبہ بابل کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
روان حسین کے والد سالم نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت الحلّہ میں واقع ان کے مکان کو البغدادیہ ٹی وی پر تنقید کا یہ کلپ نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔(جاری ہے)
پولیس کے ایک کپتان کا کہنا ہے کہ ایک خراب ہیٹر کی وجہ سے یہ آگ لگی تھی لیکن سالم کا کہنا ہے کہ ہیٹر تو بند تھا اور آتش گیر مواد سے آگ لگی تھی۔انھوں نے کہا کہ اس واقعے سے متعدد سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
خاص طور پر اس کے وقت کے حوالے سے سوال پیدا ہوئے ہیں کہ راون کا ویڈیو کلپ نشر ہونے کے چھے گھنٹے کے بعد ہی یہ آگ لگنا تھی۔سالم کا کہنا تھا کہ جب آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت وہ اور ان کی بیٹی دارالحکومت بغداد میں ایک احتجاج میں شریک تھے۔واضح رہے کہ کم سن راون فرانس میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی میلے میں شرکت کرنے والے عراقی وفد میں شامل تھیں۔وہ بچوں اور یتیموں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.