چین اور سعودی عرب کی کمپنیاں مشترکہ طورپر دوبئی عالمی نمائش کیلئے کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کریں گی

اتوار 14 فروری 2016 18:27

چین اور سعودی عرب کی کمپنیاں مشترکہ طورپر دوبئی عالمی نمائش کیلئے کوئلے ..

ہربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) چین کی ہربن الیکڑک اورسعودی عرب کی کمپنی اے سی ڈبلیو اے پاور2020ء میں دوبئی عالمی نمائش کو بجلی کی سپلائی کے لئے دوبئی میں مشترکہ طورپر کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کریں گی۔

(جاری ہے)

ہربن الیکٹرک نے کہا ہے کہ1200میگاواٹ کا صاف کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر مشرق وسطی،ایشیا اور افریقہ میں بجلی پیدا کرنے کی مارکیٹ تلاش کرنے کے لئے دسمبر میں دونوں کمپنیوں کے تحت دستخط کئے جانے والے معاہدوں میں سے پہلا معاہدہ ہے۔

دوبئی عالمی نمائش چھ ماہ تک جاری رہے گی،توقع ہے کہ نمائش اورثقافتی تقاریب دیکھنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں افراد آئیں گے۔ہربن الیکڑک کارپوریشن نے جوکہ بجلی پیدا کرنے کے آلات کی سب سے بڑی برآمد اورتیارکنندہ ہے20سے زائد ممالک میں پچاس سے زائد بجلی گھر تعمیر کئے ہیں،اے سی ڈبلیو اے بجلی پیدا کرنے اور کھارے پانی کو صاف کرنے والی کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :