پنجاب ‘ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 2900 بلدیاتی نمائندوں نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

اتوار 14 فروری 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) پنجاب سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 2900 بلدیاتی نمائندے حکمران جماعت میں شامل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی اور اس کے تین ہزار 2 سو کونسلرز، چیئرمین و وائس چیئرمین منتخب ہوئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد ارکان رہے جنہوں نے 2951 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزاد اراکین کے بارے میں اکثر یہی کہا جاتا ہے کہ وہ حکمران جماعت میں شامل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں یہ بات صد فیصد درست ثابت ہوئی۔ پنجاب میں 2951 آزاد نمائندوں میں سے 2900 ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد ن لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :