گوجرانوالہ میں ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ،2بچے جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 14 فروری 2016 17:19

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) گوجرانوالہ میں چڑیا گھر کے قریب ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں2بچے جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کوگوجرانولہ میں چڑیا گھرکے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں2بچے جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،دونوں بچوں کی عمریں6سے7سال کے درمیان ہیں،بچے کے والد کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے تھے۔زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں پر زخمیوں کا علاج شروع کردیاگیا

متعلقہ عنوان :