لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک قطرہ کمی آئی ہے،بھارتی فوجی کمانڈر

اتوار 14 فروری 2016 17:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) بھارتی فوج کے سرینگر کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک قطرہ کمی آئی ہے ،کنٹرول لائن پر سیکورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیلیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے، رواں سال دہشتگردوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا انکی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ میں اس سے انکار نہیں کروں گا کہ دراندازی ہورہی ہے ۔2015میں دراندازی کے 600 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تاہم لائن آف کنٹرول پر چوکس ہونے اور خار دار تاریں لگانے کے باعث دراندازی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول کے اس پار لانچ پیڈ میں انتظار کرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بھی نیچے آگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :