فیروز والا میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

اتوار 14 فروری 2016 17:16

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) فیروز والا میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا میں فوزیہ بی بی نامی خاتون کے ہاں چار بچوبں کی پیدائش ہوئی ہے بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک وقت میں چار بچوں کی پیدائش کا سن کر اسپتال میں موجود لوگ بچوں کو دیکھنے وارڈ کے باہر پہنچ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں اور بہت جلد خاتون کو بچوں سمیت دسچارج کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف بچوں کی والد کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنتا ہوں کہ ایک ہی دن میں میری فیملی مکمل کر دی۔