نجکاری کیخلاف ہر سطح پر تحریک کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی، ایپکو ایمپلائز یونین

اتوار 14 فروری 2016 17:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ایپکو ایمپلائز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد نے اپنے بیان میں حکومت وقت اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک اشتراک سے قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانے اور قومی اداروں کی نجکاری کی مزدور دشمن پالیسیوں پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ کو کارپوریٹ لاجسٹک ورکنگ کمپنی بنانے اور اداروں مین نجکاری کے عمل کی شروعات اور اداروں میں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں نہ لینے اور ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی پالیسی سامنے نہ لانے پر اداروں میں کسی قسم کی شکل کی نجکاری پالیسی یا اداروں کو کمپنی مین تبدیل کرنے کی منظوری کو یکساں مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام مرکزی عہدیداروں کوہدایایت جاری کردی گئی ہے کہ نجکاری کیخلاف جدوجہد اور مزاحمت کیلئے تمام سرکل و ریجن کی سطح پر د و سرے اداروں کی سی بی یوز سے تمام یونین سے گروپ رابطہ و اجلاس کرکے مشترکہ طور پر جدوجہد اور مزدور دشمن نجکاری پالیسی کیخلاف ہر سطح پر تحریک کیلئے حکمت عملی مرتب کریں اور یونین ہذا کی واضع پالیسی ہے کہ ہم نجکاری کی پالیسی کو مزدور و ملازمین کا معاشی قتل سمجھتے ہیں اور ہم محکمہ ڈاک کے ملازمین کی عزت ونفس اور تحفظ ملازمت کو یقینی بنانے کیلئے غیر مصالحانہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹریٹ نے پہلے مرحلے پر بیانات اور یونین کے سرکل و ریجن میں اجلاس طلب کرکے دوسری یونینز کیساتھ ملرکر نجکاری و پاکستان پوست کو لاجسٹک کمپنی بنانے کی مذمت کیجا ئے اور کارنر میٹنگ کے ذریعے اس مزدور دشمن پالیسیوں کیخلاف ان کو اعتما د میں لیتے ہوئے آنے والی جدوجہد کے لئے تیار رہنے کی ہدایت اور اپیل کی اور مرکزی سیکرٹریٹ سے رابطے میں رہنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :