فیصل آباد ،ون ویلنگ کرنے والے تین نوجوان گرفتار‘ مقدمات درج

اتوار 14 فروری 2016 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ون ویلنگ کرنے والے تین نوجوان گرفتار‘ مقدمات درج‘ آن لائن کے مطابق پیپلزکالونی تیزاب ملز چوک میں ملزمان توقیر اور ثمرعباس موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈ کی جانب تیز رفتاری سے آ رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود انچارج ٹریفک سیکٹر ڈی گراؤنڈ خاقان نے دونوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیا جبکہ اسٹیشن چوک میں انچارج ٹریفک سیکٹر وقاص نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :