رکن صوبائی اسمبلی محمودعبدالرزاق کاایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ شرف آباد ،جھیل پارک ، پی ای سی ایچ ایس کادورہ

ایسی حکمت عملی وضع کرلی جائے کہ کچرا کنڈیوں میں کچراڈالنے کاراستہ موجود ہو مگر اسے پھیلانے کے لئے راستہ نہ چھوڑاجائے:محمود عبدالرزاق رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 14 فروری 2016 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی محمودعبدالرزاق نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ وسینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کے ہمراہ شرف آباد ،جھیل پارک ، پی ای سی ایچ ایس کادورہ کیا اور اس دوران صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا،رکن صوبائی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتری لانے کی گزارش کی اور کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے امورانجام دئیے جاتے ہیں لیکن کچرا چننے والے کچرا پھیلا کر مسائل پیدا کرتے ہیں لہذا ایسی حکمت عملی وضع کرلی جائے کہ کچرا کنڈیوں میں کچراڈالنے کاراستہ موجود ہو مگر اسے پھیلانے کے لئے راستہ نہ چھوڑاجائے اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ صفائی ستھرائی کے امور میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے عوامی منتخب نمائندگان کو جو بلدیاتی امور کے حوالے سے شکایات موجود ہیں اسے دور کرنے کے لئے کردار اداکریں گے انھوں نے سینئر ڈائریکٹر اقبال احمد کوہدایت کی کہ فوری طور پر دورہ کئے گئے علاقوں میں صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کے ساتھ بذات خود دورے کر کے جائزہ لیں جبکہ کچراپھیلانے کے عمل کو روکنے کے لئے بھی حکمت عملی وضع کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :