وفاقی و صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان سے خوفزدہ ہیں، عوام کو معا شی دہشتگر دی میں مبتلا کر نے والے حکمران خو د بھی خو ف میں مبتلا ہیں، ثروت اعجاز قادری

اتوار 14 فروری 2016 17:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان سے خوفزدہ ہیں عوام کو معا شی دہشت گر دی میں مبتلا کر نے والے حکمران خو د بھی خو ف میں مبتلا ہیں، نیشنل ایکشن پلا ن اور آپر یشن ضرب عضب نے عوام کو محفو ظ بنا د یا ہے، دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کا تعا قب کر ر ہی ہیں۔

پاکستان سنی تحریک کے سر بر اہ محمد ثروت اعجاز قادری کے لبیک یا رسول اللہ کا نفر نس میں شر کت کیلئے حیدرآباد بائی پاس پہنچے پر پارٹی کے صو با ئی صدر مولا نا نو ر احمد قا سمی، اراکین صو با ئی کمیٹی محمد خا لد حسن عطا ری،محمد التما س،صا بر قر یشی، مو لا نا محمد علی نواز قا سمی، محمد عمر ان سہر وردی اور دیگر نے ان سے ملا قات کی۔

(جاری ہے)

محمد ثروت اعجاز قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معا شی دہشت گر دی میں مبتلا کر نے والے حکمر ان نیشنل ایکشن پلا ن کو سازش کے تحت سو الیہ نشا ن بنا نا چا ہتے ہیں اور کر پشن میں ملو ث اپنے وزیر وں مشیر وں اور افسر ان کو بچا نے کیلئے حیلے بہا نو ں سے کام لے ر ہے ہیں حکمر ان نیشنل ایکشن پلا ن کی نا کا می کیلئے اپنے حصے کا کا م کر نے میں بر ی طر ح نا کا م ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سول ادارے اپنی افا د یت کھو چکے ہیں کر پشن میں ملو ث حکمر انو ں نے پاکستا نی عوام کو قر ضو ں تلے دبا د یا ہے جس سے مہنگا ئی کا طو فا ن آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریا ست کے دفا ع کیلئے سیکو رٹی فو رسز کے جو ان اپنی جا نو ں کے نذ ر انے پیش کر ر ہے ہیں اور دہشت گر دوں کے خلاف صف آرا ء ہیں جبکہ حکمر ان اپنے محلو ں میں سکو ن سے سو ئے ہو ئے ہیں، انہوں نے افواج پاکستان کے سپہ سالار سے مطا لبہ کیا کہ بے حس حکمر انو ں کی پر واہ کئے بغیر نیشنل ایکشن پلان کو مز ید تیز کیا جا ئے اور ملک کے چپے چپے میں معا شی دہشت گر دوں کے خلاف بھی بھر پو ر کا روائیاں کی جائیں، انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کی رپو رٹ کے باوجود حکومت خو اب غفلت میں کیوں ہے ملک کے معمار وں کا تحفظ کر نا ہما را قو می فر یضہ ہے حکمر ان اپنی اس روش کو بدلیں اوراپنے سیکورٹی پروٹوکول کو ختم کر کے عوام کے جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں، انہوں نے کہا کہ زبا نی جمع خرچ سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے پاکستان سنی تحر یک حکمرانو ں کو بلا معا وضہ ر ضا کا رد ینے کو تیا ر ہے۔

متعلقہ عنوان :