جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع نہیں بلکہ انہیں ترقی دیکر اُن کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے، ناہید حسین
اتوار 14 فروری 2016 17:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی چیرمین ناہیدحسین نے کہاہے کہ جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع نہیں بلکہ انہیں ترقی دیکر اُن کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ گزشتہ چند عشروں میں آنے والے فوجی سربراہوں میں جنرل راحیل شریف پاکستانی عوام کے مقبول ترین آرمی چیف بن چکے ہیں ۔
جنہوں نے اندرونی ملک دہشت گردی کے خلاف اپریشن ضرب عضب کی دلیر انہ قیادت کی اور کراچی میں بے امنی کے خاتمے کیلئے رینجرز کو فوج کی بھرپور معاونیت فراہم کی ۔ ان کی ایسی کاروائیوں نے ان کی ذاتی اور اخلاقی پوزیشن کو بہت مضبوط کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی مدت ِ ملازمت کے آخری روز تک ایک طاقتور آرمی چیف کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں مزید کہا ،کیونکہ گزشتہ دنوں اچانک یہ اعلان کرکے میں ملازمت میں توسیع نہیں لوں گا اور مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاؤں گا نے نا صرف اہل وطن بلکہ دنیا کے اُن ممالک کی قیادت کو چونکا دیا جن کے پاکستا ن میں مفادات ہیں۔ ناہید حسین نے مزید کہا جنرل راحیل شریف کے اس بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ ملک کو جمہوریت کی پٹری پر دیکھنے والوں میں سے ہیں اور ان کے اس بیان سے ایسی تمام قیاسِ آرئیاں دم توڑ گئی اور ظاہر ہوگیا کہ جنرل راحیل شریف ایکشن پر یقین رکھتے ہیں۔ انہیں ادارے کا مفاد ذاتی مفاد سے زیادہ عزیز ہے ۔ ان کا یہ اعلان اس لئے اہل نظر کیلئے غیر اہم تھا کہ جنرل راحیل شریف کے بارے میں جانتے تھے کہ یہ شخص اپنے شروع کیئے ہوئے کام کو ہر صورت مکمل کریں گے ۔ جس کے بعد اکثر کے منہ بند ہوگئے ۔ انہوں نے کہا ایسے میں ایک سوچ جنم لیتی ہے کہ کہیں جنرل راحیل شریف کی تبدیلی کیا دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر اثر انداز ہوگی؟ ہم مانتے ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ِملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ درست ہے لیکن انہیں ترقی تو دی جاسکتی ہے کیونکہ جنرل راحیل شریف ایک ایسے سپہ سالار ہیں جن کی مقبولیت سیاستدانوں سے زیادہ ہوچکی ہے ۔ ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی۔ ناہید حسین نے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی آئین میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف اسٹاف کا عہدہ جو اس وقت سب سے بڑا فوجی عہدہ ہے ۔ اُسے حقیقت میں بڑا عہدہ بنا دیاجائے جس میں تینوں مسلح افواج ان کے ماتحت ہوتے ہیں اور اس کو حقیقت میں بڑا بناتے ہوئے اسے بااختیار بھی بنا یا جائے اور اسے اہمیت ملنی چاہیے اور اس عہدے کی مدت کو 4سال کیا جائے۔ اس طرح جنرل راحیل شریف کو نومبر میں ملازمت میں توسیع دینے کی بجائے اس عہدہ پر ترقی دیدی جائے کیونکہ یہ حالات اور زمینی حقائق کا تقاضہ بھی ہے ۔ کیونکہ اس وقت ملک میں چائنہ کی تعاون سے ایک عظیم منصوبہ economic corridor Pak China پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ اس منصوبے کی کامیابی کا دارومدار جنرل راحیل شریف کی موجودگی پر ہی ہے ۔ لہٰذا اسے قانونی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کو چیف آف اسٹاف کے عہدہ پر ترقی دیدی جائے ۔ جس کے بعد وہ اطمنان کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر طور پر بروے کار لا سکیں گے ۔ انہوں نے آخر میں کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک عجیب آزمائش سے دو چار ہیں ۔ ایک طرف افواج امن کی بحالی کیلئے جانوں کے نذ رانے پیش کررہی ہے تو دوسری جانب ایسے سیاسی لیڈروں کی جانب سے مزہمتی دباؤں کا سامنا ہے ۔ جن کے بڑے لیڈروں پر ملک کو دونوں ہاتوں سے لوٹنے کی سنگین الزامات ہیں۔ یہ سیاسی گروہ جمہوریت کے نام پر سیاسی و جمہوری نظام میں نقب لگانے میں مصروف دکھائے دیتے ہیں اور جو کاروائی دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں جاری ہے ان پر کچھ اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ لوگوں میں ایک ڈر موجود ہے کہ کہیں کوئی ایسا آرمی چیف نہ آجائے جو دیہی طالبان اور شہری طالبان کے خلاف کوئی بھی موثر کاروائی کرنے کی صلاحیت سے محروم ہواور قوم دوبارہ دہشت گردوں کے ہھتے چڑ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.