ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 65ویں سالگرہ 19فروری دنیا بھر میں منائی جائے گی

120ممالک میں آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز،اور دعائیہ تقریبات ہونگی

اتوار 14 فروری 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 65سالگرہ کے موقع پر 19فروری دنیا کے پانچ براعظموں کے مختلف120 ممالک کے شہروں میں کیک کاٹ کر ڈاکٹر طاہر القادری درازی عمر اور صحت کیلئے شکرانے کے نوفل ادا کئے جائیں گئے ۔پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان تمام شہروں ،دہیاتوں میں قائد انقلاب کی سیاسی ،سماجی،مذہبی،دینی،قانونی،عالمی امن کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد ہو گا۔

جبکہ مختلف شہروں میں بکروں کے صدقے اور ہسپتالوں میں مریضوں میں مٹھائیاں ،فروٹس اور پھولوں کے گلدستے تقسیم کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کا مرکزی سیمینار دی ریفارمر ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گاجس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

19فروری پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان قائد کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیات بھی دیں گے۔قائد انقلاب کی خدمات پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کراچی کا عالمی سیمینار کشمیر کمپلیکس ارینا ہال میں ہو گا جس میں 5ہزار سے زائد لوگ شرکت کریں گے جبکہ خصوصی خطاب صاحبزاہ حسین محی الدین کا ہو گا ۔، 19 فروری تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنوں کیلئے تجدید وفاکا دن ہے۔

کارکن اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کرینگے،اس وقت ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں،تحریک منہاج القرآن کا عالمگیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 35 سال کے قلیل عرصے میں دنیا اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے،یہ سب کچھ ڈاکٹر طاہر القادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے، دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا 600 صفحات کا فتویٰ تاریخی ڈاکومنٹ بن چکا ہے جبکہ فروغ امن نصاب دیکر انہوں نے صدیوں کا قرض چکا دیا۔

متعلقہ عنوان :