برادری ازم کی سیاست ماضی میں تحصیل سمندری کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی،کاشف رحیم

چوہدری شہباز بابر نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا،رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 14 فروری 2016 16:52

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) برادری ازم کی سیاست ماضی میں تحصیل سمندری کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی برادری ازم کی سیاست کا پر چار کرنے والوں نے برادی کے بچوں اور بچیوں کے مستقبل کیلئے حلقہ کی ترقی پر توجہ دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری جو کہ سمندری کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس کے برعکس میں نے اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے نے ٹی ایم ہال میں حلقہ پی پی 60کے رورل ایریا کے مسائل کی اگاہی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ما ضی میں برادری ازم کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے گزشتہ 20سالوں میں اپنے ہی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے جس کی وجہ سے مسائل میں کمی بجائے دن بدن اضافہ ہوتا گیا جبکہ میں نے ان کے آبائی دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے سکولز ہسپتال اور کارپٹ سڑکیں بنوائی انہوں نے کہا سابق ادوار میں سیاست دانواں نے حلقہ کے عوام کو برادری ازم تھانہ کچہری کی سیاست میں الجھا کر اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا انہیں عوام کی خدمت سے کوئی غرض نہیں راؤ کاشف رحیم نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کیئے ہوئے وعدے تیزی کے ساتھ پورے کیئے جا رہے ہیں حکومت کی مدت پوری ہونے تک سمندری تحصیل مسائل فری مثالی تحصیل ہوگی انہوں نے کہا کہآٹھ سالوں کے دوران گیارہ ارب سے شعبہ صحت کھیل تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گئے اور بعض پر کام جاری ہے اور عوام کی سفری سہولتوں کیلئے حلقہ بھر میں کارپٹ سڑکیں بنوائی انہوں نے کہا منفی پروپیگنڈہ کرنے والے سیاست دان اپنے مزموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے اب سمندری کی ترقی کا سفر نہیں رک سکتاسمندری کے عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں اب وہ کسی بھی سیاست دان کے بھکاوئے اور سبز باغ میں نہیں آئیں گے مسقبل میں سیاسی فیصلے عوام کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے اور سیاست دانوں کا احتساب بھی ضرور کریں گے راؤ کاشف رحیم نے اعلان کیا کہ مارچ میں تحصیل بھر کے تمام دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ایم این اے کے نمائندہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ حلقہ کے اکثر دیہاتوں میں تین تین کروڑ کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں رہ جانے والوں دیہاتوں میں کام اگلے ماہ شروع ہو جائیں گے اور پی پی 59میں 32کروڑ کے ٹھیکہ جات ہو چکے ہیں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو نے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم عوام کے تمام مسائل حل کرنے کے بعد ان کے پاس جائیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن صرف عوام کی خدمت ہے خواجہ طاہر چوہدری محمد سلیم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ لوگوں نے اراکین اسمبلی کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا جسے اراکین اسمبلی نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :