کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے 300ملین روپے کے فنڈ مختص کئے گئے ‘ ملک اقبال چنڑ

جن سوسائٹیوں میں اب تک آڈٹ یا الیکشن نہیں ہوئے انکے خلاف فوری اقدامات عمل میں لائے جائینگے ‘ وزیر کوآپریٹو

اتوار 14 فروری 2016 16:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیرکوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ کام میں شفافیت اور تیزی آ سکے۔حکومت نے اس مد میں300ملین روپے کے فنڈ مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹرانسفر آف پلاٹ کو بائیو میٹرک نظام کے تحت منسلک کیا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں کام تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی سہولیات احسن طریقے سے مہیا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی جن سوسائٹیوں میں اب تک آڈٹ یا الیکشن نہیں ہوئے ہیں کے خلاف فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کوآپریٹو انسپکٹرز مرحلہ وار ان سوسائٹیوں کا دورہ کریں اور ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :