احمدیار،ٹریفک کے المناک حادثہ میں دوافرادجاں بحق،10شدیدزخمی

اتوار 14 فروری 2016 16:49

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں2افراد جاں بحق،10 مسافر شدیدزخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاری سے بوریوالہ جانے والی ہائی ایس ویگن نمبر2573/BK کو حاجی آباد کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والی بس نمبر 2186/MNSنے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نیاز احمد ولد غلام رسول سکنہ97/EB اور محمد یعقوب ولد سراج دین سکنہ167/EB موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ10 مسافر صفیہ بی بی ، صنم بی بی ، صدیقہ بی بی ,نیلم ، شبانہ بی بی، رخسانہ بی بی ، اکرام ،حبیب ، ظفر اور محمد رفیق زخمی ہوگئے پٹرولنگ پولیس نے زخمیو ں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اور ہلاک ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیا دونوں ڈرائیور فرار پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :