Live Updates

تحریک انصاف کا مجھے دوبارہ ڈی سیٹ کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا‘ سردار ایاز صادق

جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے ،الزامات اورغلط بیانی کرنیوالوں کیخلاف رواں ہفتے رٹ پٹیشن دائر کروں گا ان لوگوں کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیں گے ‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 16:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مجھے دوبارہ ڈی سیٹ کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ،ان لوگوں کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوشی کے موقع پر خوشی کی اور اچھی اچھی باتیں ہونے چاہئیں ، ایسے موقع پر رونے دھونے والوں کی باتیں نہیں کی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیں گے ۔ مجھے ڈی سیٹ کرنے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا اور یہ کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ۔ جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے ،الزامات اورغلط بیانی کرنے والوں کے خلاف رواں ہفتے رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں جس کی سزا پانچ سے سات سال ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات