خرم منظور پر نظر کرم کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ارکان کیخلاف انکوائری شروع
اتوار 14 فروری 2016 16:46
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) ورلڈٹی ٹونٹی کے لیے قومی سکواڈ میں خرم منظور کو شامل کرنے کے پیچھے کیا راز ہے وہ مہربان دوست کون ہے جس نے خرم منظور پرنظر کرم کیا ، پی سی بی نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور دیگر ارکان سلیکشن کمیٹی کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے احمد شہزاد کی جگہ کسی دوسرے اوپنر کو شامل کرنے کی باری آئی تو سلیکٹرز نے قرعہ اس کھلاڑی کے نام نکالا جس نے نہ تو کبھی ٹی ٹوئنٹی کھیلا اور نہ ہی گزشتہ چار سال سے قومی ٹیم کے ساتھ کوئی میچ کھیلا، ایسے پراسرار اور حیران کن فیصلے پر پی سی بی میں بہت تشویش پائی جاتی ہے ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے احمد شہزاد کی جگہ کامران اکمل اور شرجیل خان کے نام تجویز کیے تھے مگر سلیکشن کمیٹی نے شہریار خان کی تجویز کو قبول نہیں کیا جس کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف انکوائری کی جائیگی کہ کس بنیاد پر خرم منظور کو سلیکٹ کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ چند روز پہلے بورڈ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے پر بھی نوٹس لیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.