نکیال کی صورتحال، فریال تالپور نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس 16 فروری کو طلب کرلیا
اتوار 14 فروری 2016 16:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے سانحہ نکیال کے باعث آزادکشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی آزادکشمیر کا ہنگامی اجلاس 16 فروری منگل کے روز اسلام آباد زرداری ہاؤس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء کی طرف سے آزادکشمیر میں بے جا مداخلت ،پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال سمیت آزادکشمیر میں سانحہ نکیال کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
بیگم فریال تالپور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد پہنچ آئی ہیں ۔ محترمہ فریال تالپور نے سانحہ نکیال میں جان بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری منشی کی شہادت پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ، سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ، وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی اور وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.