ڈریپ کا بجٹ بڑھانے سے اس ادارے کا معیار نہیں بڑھا، نجی شعبہ سے اعلیٰ افسران کی حاصل کرنے کا تجربہ بھی ناکام ہو گیا ہے،ادویات کا معیاربہتر بنانے کیلئے ریگولیٹر اپنا کردار ادا کرے،پاکستان جعلی ادویات بنانے والوں کی جنت بن چکا ہے
سوسائٹی واچ کے صدر خالد محمود کا بیان
اتوار 14 فروری 2016 16:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) سوسائٹی واچ کے صدر خالد محمودنے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا بجٹ بڑھانے سے اس ادارے کا معیار نہیں بڑھا۔ سالہا سال سے خدمات سرانجام دینے والے سرکاری افسران کے بجائے نجی شعبہ سے بھاری تنخواہوں پر اعلیٰ افسران کی خدمات حاصل کرنے کا تجربہ بھی ناکام ہو گیا ہے اور اس سے ادارے پر مالی بوجھ بڑھنے کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔
یہ ادارہ غیر فعال ہو چکا ہے جسکا ثبوت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمت میں من مانا اضافہ ہے جو عوام پر ظلم ہے۔ خالدمحمود نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے مگر انکی مصنوعات کا معیار تسلی بخش نہیں۔(جاری ہے)
ملک میں اس وقت چھ سو دوا ساز ادارے کام کر رہے ہیں مگرعالمی ادارہ صحت یا ایف ڈی اے نے کسی ایک کے معیار کی تصدیق نہیں کی ہے جسکی وجہ سات فیصد کے شرح سے ترقی کرنے والی مقامی فارما انڈسٹری کی منافع خوری، ریگولیٹرز اور ڈاکٹروں کی ملی بھگت ہے۔
دوسری طرف بھارت میں ڈھائی سو کے قریب کمپنیاں ان اداروں سے تصدیق شدہ ہیں۔ عالمی امدادی ادارے پاکستان میں مستحقین میں میں تقسیم کی جانے والی ادویات بھی دوسرے ملکوں سے خریدتے ہیں۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے ادویات خریدنا چاہتے ہیں تاکہ مقامی معیشت ترقی کر سکے مگر انکا معیاربڑی رکاوٹ ہے۔ منافع پر معیار کوترجیح دینے سے صورتحال بدل جائے گی جس میں ریگولیٹر کا کردار بنیادی ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان جعلی ادویات کی بھی بڑی منڈی ہے جسکا حجم روک ٹوک نہ ہونے کی وجہ سے پھیلتا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ دس لاکھ افراد جعلی ادویات استعمال کر کے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔معاملات کو بہتر بنانے میں مریضوں، انکے لواحقین، میڈیکل سٹور مالکان اور ڈاکٹر بھی اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.