آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان سرحد اسپورٹس کی ٹاپ 8میں جگہ کنفرم ہوگئی

اتوار 14 فروری 2016 16:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب سرحد اسپورٹس نے اہم میچ میں ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف مسلم برادرز کورنگی کو 1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8میں جگہ کنفرم کرلی ۔

کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے ابتداء ہی سے نہایت تیز اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں سرحد اسپورٹس کے سلمان اپنی انفرادی کوششوں سے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے وائس چیئر مین سائیں عبدالحق جوکھیو کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈی ایف اے ملیر ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق بلوچ ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،خان گل،شاہد اور مصطفیماربل والے ،احمد بلوچ ،طارق خان ،با با آدم ،جان محمد گبول اور دیگر موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالرشید ۔

(جاری ہے)

ممتاز شاہ اور عبدالغفار بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہ جہاں بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :