مانانوالہ ٹینکر حادثہ :2 زخمی خواتین الائیڈ اسپتال میں دم توڑگئیں

مرنے والوں کی تعدار 16ہو گئی

اتوار 14 فروری 2016 15:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ننکانہ صاحب حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین مناسب طبعی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئیں،مرنے والوں کی تعدار 16ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ننکانہ صاحب حادثے میں زخمی ہونے والی مزید دو خواتین50 سالہ صفیہ اور 18 الائید ہسپتال میں طبعی سہولیات کے فقدان کے باعث دم تور گئیں جس کے بعد ہسپتال میں مرنے ولاوں کی تعداد 16ہوئی ہے ورثاء کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں ہمارے مریضوں کو مکمل طبعی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے ہیں ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے دوسری طرف پرنسپل پنجاب کالج ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ الائیڈ ہسپتال کا برن یونٹ مکمل طور پر ایکٹو ہے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی تھی ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ مانا والا سے لائے گئے زخمیوں کا جسم 85 فیصد تک جھلس چکا ہے لیکن پھر بھی ان کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :