ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی رویہ انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے، ترجمان دفتر خا رجہ

دہشتگردی کے خلاف پاکستان امریکہ ایک صفحہ پر ہیں، بیان

اتوار 14 فروری 2016 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی رویہ انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے۔ بھارت خود دفاعی ساز و سامان درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان امریکہ ایک صفحہ پر ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی ردعمل انتہائی افسوس ناک اور حیران کن ہے۔

امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارت کا رویہ حیران کن بھی ہے کیونکہ بھارت خود امریکہ سے اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس اسلحہ کا انبار اور بڑی فوج موجود ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان اور امریکہ میں قریبی تعاون موجود ہے۔ ایف 16 طیارون پر امریکی ترجمان واضح کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی اہداف کے حصول میں مدد دیگی۔

متعلقہ عنوان :