اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے ،جماعت اہلحدیث

اتوار 14 فروری 2016 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے اور معاشرے کے ہر فرد اور طبقے کو حقوق اور تحفظ دیتا ہے،لبر ل ازم جہالت کا راستہ ہے، ملک میں اسلام کا نفاذ قائم کرکے ہر قسم کی مشکلاات اور بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اسلام کے عد م کے نفاذ کی وجہ سے پا کستان میں صو بائیت ،علاقائیت اور لسانیت کے نعرے لگ رہے ہیں اور یہ نعرے ہی امت میں اتحاد اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہی روز پنجاب کی مجلس عاملہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے مسلمانوں پر غیر اعلانیہ صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہے، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور ان پر عمل کر نے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کر نا ہوگا ورنہ کل اللہ کی عدالت میں تو ایک ایک بات کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :