ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،لائن) جمعیت علماااء اسلام (س)

اتوار 14 فروری 2016 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) جمعیت علماااء اسلام (س) نے کہا ہے کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ تمام انبیاء کرام کی حرمت و توقیر کا پاسبان ہے اسکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ اسلام کے احتسابی نظام کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں اسلام نے بڑے سے لے کر معاشرے کے ہر فرد کے لئے احتساب کا جا مع نظام دیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جے یو آئی لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، مولانا قدرت اللہ مونالامحمد عمران،مفتی سید احمد،قاری عبدالرشید،مولانا جاوید قاسمی،پروفیسر عبدالرحمن،قاری وقار احمد،قاری عبدالحمید تونسوی،مولانا محمد معاویہ،قاری عبدالعزیزمولانا محمد عمر سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔علماء نے مزید کہا کہ آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

متعلقہ عنوان :