پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے (ن)میں شامل ،بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی
اتنی تعداد میں منتخب نمائندوں کی شمولیت حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا ثبوت ،پنجاب سے پی پی کے بعد پی ٹی آئی کا بھی صفایا کردیا ‘ رانا ثنا اللہ
اتوار 14 فروری 2016 15:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی ۔
(جاری ہے)
پنجاب میں گزشتہ برس مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے 3ہزار 200 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے تاہم ان میں سے 2ہزار 900 منتخب نمائندے حکمران جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں مسلم لیگ (ن)کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100ہوگئی ہے۔
اس طرح مسلم لیگ (ن)کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 2900 آزاد منتخب نمائندوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے بعد اب تحریک انصاف کا بھی صفایا کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.