کوئٹہ کی فروٹ منڈی میں کریٹوں کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق دو سرا جھلس کر زخمی

اتوار 14 فروری 2016 14:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) کوئٹہ کی فروٹ منڈی میں کریٹوں کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک جھلس کر زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہزار گنجی فروٹ منڈی میں واقع کریٹ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص آدم خان موقع پر جاں بحق اس کا ساتھی نقیب اللہ جھلس کر زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی گئی جھلسے ہوئے کو برن یونٹ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :