کوٹلی سیاسی کارکنوں میں تصادم کے بعد صورتحال معمول پر آنے لگی 26لیگی کارکن گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 14:45

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور (ن )لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے تاہم شہر میں فوج موجود رہی  پولیس کا گشت بھی جاری رہا ۔ گزشتہ روز کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے کنونشن کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں اورن لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق  آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ صورتحال کشیدہ زیادہ کشیدہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے فوج کو طلب کرلیا۔پولیس نے پی پی کے وزیر خوراک آزاد کشمیر جاوید بڈھانوی کی مدعیت میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کے بیٹے فاروق سکندرکیخلاف مقدمہ درج کرکے پندرہ سے زائد لیگی کارکنوں کودھرلیا ادھر نکیال میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ن لیگ کے 11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :