قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے رپورٹ
پاکستان 60 روز میں ایل این جی وصول کرنا شروع کر دیگا سالانہ 100 ارب روپے کی بچت اور گیس کی 25 فیصد ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی حکومتی ارکان پارلیمنٹ
اتوار 14 فروری 2016 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے پاکستان 60 روز میں ایل این جی وصول کرنا شروع کر دیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز بجلی اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ سالانہ 100 ارب روپے کی بچت اور گیس کی 25 فیصد ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
پاک قطر تجارتی حجم 300 ملین ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے مطابق ایل این جی معاہدہ عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے ۔وزیر اعظم نوازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی‘بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صارف انڈسٹری سے متعلق منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت قطر میں ایک لاکھ افراد کو روزگار کی فراہمی کا معاہدہ بھی قابل ستائش ہے ۔
مختلف طبقہ فکر کے افراد نے توانائی بحران کے خاتمے اور گیس قلت پر قابو پانے کیلئے ایل این جی معاہدے کو پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد حکومت کا عظیم کارنامہ اور تحفہ قرار دیا ہے۔توانائی بحران سے ملکی جی ڈی پی کو سالانہ دو فیصد نقصان پہنچ رہا ہے حکومت موجودہ شرح ترقی کا ہدف پانچ فیصد کو دو ہزار اٹھارہ تک سات فیصد پر لیجانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایل این جی کی دستیابی اس ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔توانائی بحران کا خاتمہ جہاں انڈسٹری کا پہیہ گھمائے گا وہیں گھریلو خواتین اور بچے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.