پشاور نواحی علاقہ بھانہ ماڑی کے کھیتوں سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد

لڑکی کی عمر 14سے پندرہ سال کے درمیان ہے پولیس

اتوار 14 فروری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقہ بھانہ ماڑی کے کھیتوں سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھانہ ماڑی کے کھیت سے برآمد ہونے والی لڑکی کئی روز سے لاپتہ تھی جس کی تلاش کیلئے ورثاء نے پولیس کو درخواست بھی دے رکھی تھی تاہم تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 14سے پندرہ سال کے درمیان ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی -

متعلقہ عنوان :