ایف آئی اے کی کارروائی جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے والے سات افغان باشندے گرفتار

شناختی کارڈاور پاسپورٹ برآمد دوملزم فرار ہوگئے نادرا فارموں کی تصدیق کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 14 فروری 2016 14:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ بنوانے والے 7 افغان با شندوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ برآمد کر لئے 2 ملزم فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے افغان شہریوں کی شناخت ظفرخان، شیر علی خان، مومن خان،گل مرجان خان، گل رحمان خان، ظاہر خان، عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پربنائے گئے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں فرار ہونے والے دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے افغان شہریوں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے ان کے نادرا فارموں کی تصدیق کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان تصدیق کرنے والوں میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ضلع ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔ طارق کیانی کے مطابق انہوں نے کسی بھی افغان شہری کے شناختی فارم کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :