دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث اڈیالہ جیل میں قید 5 خطرناک قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک مجرموں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کی منظوری دیدی

اتوار 14 فروری 2016 14:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث اڈیالہ جیل میں قید 5 خطرناک قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہرکے پیش نظراڈیالہ جیل میں قید خطرناک مجرموں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 5 قیدیوں میں غلام شبیر ولد منظور سلطان، اختر ایوب ولد لال خان،محمد آصف ولد محمد اکرم،مولوی محمد خضر اور دانش خان ولد رضا کو صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا جائیگا دوسری جانب جن قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے ان میں سے 3 قیدیوں نے اس فیصلے کو لاہورہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :