راولپنڈی:ایف آئی اے کی کاروائی،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے افغان شہری گرفتار

أ

اتوار 14 فروری 2016 13:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (یف آئی اے) نے راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے افغان شہریوں کومعاون کاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکئے گئے افغان شہریوں نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوارکھے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان شہری مومن خان، ظفرخان، شیرعلی خان، ظاہرشاہ، گل مرجان خان اور گل رحمن شامل ہیں۔ جبکہ دیگر تین افراد طارق کیانی، ماسٹرصابرحسین اور چوہدری عبدالمجید شناختی کارڈ کی جعلی تصدیق کرنے اور معاونت کے الزام میں گرفتار کئے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق زیرحراست تمام افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ گرفتار افراد سے حاصل ہونیو الی معلومات کے بعد گروہ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔