بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 105ارب کر دیاگیا ، غریب کو صرف یومیہ دو روپے بیس پیسے ملیں گے
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لئے سالانہ وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ غریب طبقے کو یومیہ دو روپے بیس پیسے کا فائدہ ہوگا، حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے ، سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے
اتوار 14 فروری 2016 13:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 105ارب کر دیا مگر غریب کے لیے صرف ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے ،بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لئے سالانہ وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ غریب طبقے کو یومیہ دو روپے بیس پیسے کا فائدہ ہوگا، حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے۔
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے ، ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے، موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کا مجموعی بجٹ 40 ارب سے بتدریج بڑھا کر 105 ارب روپے کر دیا ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کیلئے سالانہ وظیفہ اٹھارہ ہزار روپے سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے ۔ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کو اب سہہ ماہی بنیادوں پر 4700 روپے ملا کریں گے۔ گزشتہ سال کے واجبات بھی نئی اقساط کے ساتھ فراہم کیئے جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کا مجموعی بجٹ 40 ارب سے بتدریج بڑھا کر 105 ارب روپے کر دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.