نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنا ہوگا‘ انجمن طلبا ء اسلام

ویلنتائن ڈے اور نیو ایئر کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ویلنٹائن ڈے منانا اسلامی تہذیب کے متصادم ہے‘ محمد عاکف طاہر

اتوار 14 فروری 2016 13:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ،جن میں حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپس اور سٹڈی سرکلز کا انعقاد نا گزیر ہے،ان خیالات کا اظہار انجمن طلبا ء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے دا رالحکومت میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فحاشی و عریانی اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لئے وزیر داخلہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویلنتائن ڈے اور نیو ایئر کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے ویلنٹائن ڈے منانا اسلامی تہذیب کے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق انجمن طلبا ء اسلام نے 14فروری کو یوم ویلنٹائن کے بجائے یوم اصلاح کے طور پر منایا ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے اصلاحی و تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ،اس حوالے سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ناظم جامعہ فیاض حسین مصطفائی کی صدارت میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جبکہ ناطم ضلع ر اولپنڈی روحیل مصطفائی کی صدارت میں المصطفیٰ لائیبریری ٹینچ بھاٹہ میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :