حکومت پنجاب کاکلیریکل سٹاف کے سکیلوں کی نئی درجہ بندی احسن اقدام ہے

ٹیکنیکل ملازمین کو بھی ایسی رعایت دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں‘ ثناء اللہ اختر

اتوار 14 فروری 2016 13:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کلیریکل سٹاف کے بلند گریڈ میں ترقی دینے کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح ٹیکنیکل اسامیوں ے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں کو انکی ذمہ داریوں و مہنگائی کیپر کام کرنے والوں کو اگلے درجے پر تگرقی دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں پیش نظر منصفانہ پور پر طے کرنے کے لیے اس سلسلے میں پہلے سے قائم کمیشن سے جلد سے جلد سفارشات حاصل کر کے انہیں بلا تاخیر عملی جامہ پہنائے تاکہ متعلقہ ملازمین میں پائی جانی والی بے چینی کا خاتمہ ہو اور وہ احتجاج پر مجبور نہ ہوں- - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک ہفت روزہ اجلاس کے موقع پر کیا جس میں ، محمدطارق علی ،ٹی ایم جان ،نثار چوہدری ، ابوعزیر، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، غلام عباس ،بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شرکت کی - ثناء اللہ اختر نے کہا ہے کہ گذشہ سالوں میں ایسے سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کے تنخواہوں کے سکیلوں کو جنکی تعداد زیادہ ہے اور مطالبات منوانے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں سکیل بہتر کئے گے جبکہ ان کے برابر کے فرائض بجا لانے والے چھوٹے دفاتر میں کام کرنے والے اس رعایت سے محروم ہیں-انہوں نے کہاکہ انتظامی مشینری کی کار کردگی کو بہتر کرنے کے لیے حکومت مذکورہ مقصد کے لیے قائم کمیشن سے تنخواہوں کے سکیلوں کے بارے میں سفارشات حاصل کر کے انہیں نافذ کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں-

متعلقہ عنوان :