کینیڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں‘پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

پا ک چین معاہدے ملک میں معاشی انقلاب کاباعث ہوں گے ، زراعت ، لائیوسٹاک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ بابر حسین

اتوار 14 فروری 2016 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیوسٹاک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ،وزیر اعظم نوازشریف نے زرعی پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کے دل جیت لئے ہیں ،پنجاب نے متوازن لائیو سٹاک پالیسی تیار کی ہے ،کسان اس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں ،کینیڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں،پا ک چین معاہدے ملک میں معاشی انقلاب کاباعث ہوں گے ، چارہ کی کاشت بروقت یقینی بنائی جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت ،صنعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب دن رات کام کررہی ہے ،محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پر خالی اسامیاں پر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا وژن ہے کہ زرعی شعبہ کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر منسلک کر کے ایک ایسے فعال شعبہ میں تبدیل کیا جائے جو نہ صرف فوڈ سیکیوڑٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو بلکہ اس شعبہ سے حاصل ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ مقابلہ کی اہلیت رکھتی ہوں۔ اس وژن کے حصول کے لئے اداروں اور منڈیوں میں اصلاحات، اصلاح آبپاشی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :